ہیتھرو ایئر پورٹ پر تیز ہوا طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ
لندن ،فروری۔برطانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر تیز ہوا طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ بن گئی ،تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر تیز ہواؤں کے باعث ایک جہاز کو لینڈ ہوتے ہی دوبارہ اْڑان بھرنا پڑ گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح کو سکاٹ لینڈ کے شہر ایبر ڈین سے آنے والی پرواز برطانیہ کے سب سے بڑیایئر پورٹ ہیتھرو پہنچی لیکن تیز ہوا کے باعث اسے فوراً ہی دوبارہ اْڑان بھرنا پڑی۔اس پرواز کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’بی اے‘ جہاز کے پچھلے ٹائیر رن وے پر لگتے ہیں لیکن آگ والے ٹائیروں کے بھی زمین پر لگنے سے پہلے ہی جہاز دوبارہ سے آسمان کا رخ کرتا ہے۔تاہم دوسری کوشش میں پائلٹ جہاز کو لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔طوفان ملک کے بعد برطانیہ میں طوفان ’کوری‘ کے باعث ملک بھر میں شدید ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جن کی رفتار 92 میٹر فی گھنٹہ ہے۔یورپ میں آنے والے طوفان ملک کی تباہ کاریوں کے باعث چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب آنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔