ہم نے خود ہی میچ کو اپنے لئے مشکل بنادیا:پنت

دبئی اکتوبر۔دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے یہاں پیر کو چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل کے سخت مقابلے میں تین وکٹوں سے جیت کے بعد کہا کہ میچ جیتنا سالگرہ کا تحفہ نہیں تھا۔ یہ ایک سخت میچ تھا۔ ہم نے خود ہی اسے مشکل بنادیا، لیکن آخر میں اگرجیت ملتی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہے۔ پنت نے میچ کے بعد کہا، “پہلے پاور پلے میں چنئی نے تابڑتوڑ بلے بازی کی اورتیزی سے رن بنائے، لیکن اس کے بعد ہم نے کچھ اچھے اوورز کیے۔ نتیجے کے طور پر چنئی کی ٹیم آخر میں کچھ اضافی رنز بنانے سے محروم ہوگئی۔ پرتھوی شا نے بلے سے ہمیں اچھی شروعات دلائی۔ ہم ہمیشہ میچ میں بنے رہے کیونکہ یہ ایک کم اسکور تھا اور ہمیں آخر میں ہدف مل گیا۔ پرتھوی اسی طرح سے کھیلنے والے ہیں اور شکھر انہیں اسی طرح کھیلنے میں مددکریں گے۔ ہمیں وہ ملا جوہمیں ان سے چاہیے تھا اورآخر میں شمرن ہیٹمائر نے ہمارے لئے میچ ختم کیا۔ دہلی کے کپتان نے روی چندرن اشون کو اوپر بلے بازی کرنے کے لئے بھیجنے پر کہا، ہم صرف دائیں اور بائیں ہاتھ کے امتزاج کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس جیت کے ساتھ ہم پوری طرح پراعتماد ہوسکتے ہیں کہ ہم ٹاپ ٹو میں جگہ بنا سکتے ہیں، لیکن یہ ہمارے لیے ایک بڑی اور شاندارجیت ہے۔

Related Articles