ہمیں گیندبازی اوربلے بازی پر کام کرنے کی ضرورت ہے:سنجوسیمسن

دبئی، ستمبر۔راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف یہاں منگل کو آئی پی ایل 14 کے 40 ویں میچ میں شکست کے بعد کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ ایک اچھا اسکورتھا۔ وکٹ تھوڑا گیلا تھا۔ حیدرآباد کے گیندباز اچھی گیندبازی کررہے تھے۔ ہم 10 سے بیس رن اوربناسکتے تھے۔ سیمسن نے میچ کے بعد کہا، ایک گیلے وکٹ پر ایک بارجب آپ آغاز کرلیتے ہیں تو آپ کو آگے بڑھتے رہناہوتا ہے۔ میں پاور پلے کے بعد آگے بڑھنا چاہتا تھا، لیکن ہم وکٹ گنواتے رہے، اس لیے میں ایک سرے پر ٹکے رہنا چاہتا تھا اورشراکت داری کرناچاہتا تھا۔ ہم انہیں چیلنج دینے کے لیے ایک اچھا ٹوٹل اسکوربورڈ پرلگانا چاہتے تھے، لیکن وقت ختم ہونے کے بعد جوہدف ہم نے سوچاتھا وہ ہمیں مل گیا۔ ہمیں بولنگ اور بیٹنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہر گیند کے ساتھ اپنابہترین مظاہرہ کرنا ہوگا اور اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔ ہمیں اپنے معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles