گانا آئے یا نہ آئے لیکن اپنے پیاروں کیلئے گائیں، راجکمار راؤ
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ گانا آئے یا نہ آئے لیکن اپنے پیاروں کے لیے گائیں۔راجکمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اپنی شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔راجکمار راؤ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری شادی کی یہ خوبصورت شام‘۔اْنہوں نے لکھا کہ ’اپنے پیارے لوگوں کے لیے گائیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’کہتے ہیں کہ گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے، خاص طور پر جب یوں اچانک گانے کا ایک سیشن بن جائے تو‘۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے اْن تمام دوستوں کاشکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اْنہیں اْن کے پسندیدہ ہندی گانوں میں سے ایک گانے کی اجازت دی۔اس ویڈیو میں اداکار کو اپنے دوستوں کے ہمراہ مشہور گانا’مائے ری‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا۔جبکہ تقریب میں موجود مہمانوں اور اہلیہ پترالیکھا کو اْن کا گانا پسند بھی آیا۔خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے۔اداکار راج کمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی تھی۔