کترینہ کیف نے نئے گھر کی پسندیدہ چیز دِکھا دی
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے نئے گھر کے سب سے زیادہ پسند آنے والے حصّے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔کترینہ کیف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے گھر کی بالکونی سے نظر آنے والے سمندر کے خوبصورت نظارے کی ایک تصویر شیئر کی۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ شام کا منظر ہے‘۔اداکارہ نے اپنی دوسری انسٹا اسٹوری میں اپنے نئے گھر کے اْس حصّے کی تصویر شیئر کی جوکہ انہیں گھر کا سب سے آرام دہ حصّہ لگتا ہے۔ایک اور انسٹا اسٹوری میں کترینہ نیاپنی فٹنس ٹرینر یاسمین کراچیوالا کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اداکارہ کی سب سے پسندیدہ دوست ہیں۔جبکہ اْنہوں نے اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں اپنی والدہ کیساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے سمندر کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔خیال رہے کہ نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کا گھر ممبئی میں عین سمندر کے سامنے ہے، جہاں سے گھر کی کھڑکی کھولتے ہی سمندرکا خوبصورت نظارہ ہوتا ہے۔یہ گھر ممبئی کے علاقے جوہو میں ہے جبکہ نیا شادی شدہ جوڑا کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا پڑوسی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیہیں۔