چھوٹے بھائی کی سالگرہ پر سنی دیول نے اسکی بچپن کی تصویر شیئر کردی
ممبئی،جنوری ۔نامور بھارتی فلم اسٹار بوبی دیول آج اپنی 53ویں سالگرہ منارہے ہیں، انہیں ان کے بڑے بھائی سنی دیول نے سوشل میڈیا پر ایک تحفہ دے دیا۔ سنی دیول کے ساتھ بوبی دیول کو ساتھی اداکار چنکی پانڈے نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔سنی دیول نے بوبی دیول کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں سنی اپنے چھوٹے بھائی کو گود میں لیے ہوئے ہیں۔انہوں نے فوٹو کے ساتھ کیپشن تحریر کیا کہ میرے چھوٹے بھائی آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، پیار، پیار اور پیار۔ ان کی اس پوسٹ پر بوبی نے بھی پیار کے ساتھ ردِ عمل دیا اور کہا کہ وہ بڑے بھائی سے پیار کرتے ہیں۔اسٹارز کے علاوہ ان کے مداح بھی پیچھے نہ رہے اور تصویر پر ایک نے کمنٹ کیا کہ بہت ہی پیاری تصویر ہے، جبکہ ایک نے بوبی دیول کو نتھی کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں بھائیوں میں تعلق بہت ہی زبردست ہے۔