پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چوتھے دن بھی مستحکم

نئی دہلی، ستمبر۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود جمعرات کو دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اتوار کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں15-15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔بدھ کو امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.91 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 72.60 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 95 سینٹ بڑھ کر 69.30 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے

Related Articles