پرینکا گاندھی کل لکھنؤ کے دورے پر

لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی واڈرہ پیر کو لکھنؤ پہنچ رہی ہے ہیں۔پارٹی آفس سے موصول پروگرام کاپی کے مطابق کانگریس سکریٹری پیر کو لکھنؤ پہنچیں گی اور یہاں تین دنوں تک قیام کریں گے۔پرینکا ستمبر ماہ میں لکھنؤ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔اس سے قبل وہ 9ستمبر کو لکھنؤ پہنچی تھیں اور 14ستمبر تک قیام کیا تھا۔دورے کی تصدیق کانگریس ترجمان ذیشان حیدر نے بھی کی ہے۔پرینکا پیر دوپہر بعد لکھنؤ پہنچیں گی اور ڈائرکٹ کول ہاوس جائیں گی۔جہاں وہ اپنے لکھنؤ دورے کے درمیان قیام کرتی ہیں۔کانگریس لیڈر اگلے دو دنوں تک پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کریں گی۔ریاستی ترجمان کے مطابق ’میٹنگ کے دوران قیادت آنے والے مجوزہ رتھ یاترا اور انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔اس دوران محترمہ گاندھی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست کا بھی جائزہ لیں گی۔یوپی کانگریس نے پہلے ہی اسمبلی انتخابات میں امیدواری کا درخواست فارم دینے کی تاریخ میں 10اکتوبر تک کی توسیع کردیا ہے۔کانگریس نے 12ہزار کلو میٹر پر محیط ’ہم وچن نبھائیں گے‘تھیم کے تحت راتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے پرینکا گاندھی ستمبر میں ہی یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے والی تھیں لیکن ’پرتپکش‘ کی وجہ سے رتھ یاترا کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرددیا گیا۔کانگریس لیڈر نے ابھی تک دہلی واپسی کی تاریخ کو نہیں طے کیا ہے۔ایک ذرائع کے مطابق وہ ہفتے تک لکھنو میں قیام کرسکتی ہیں۔ اس دوران غالب امکان ہے کہ وہ رائے بریلی اور امیٹھی کا دورہ کریں۔

Related Articles