پریانکا کی بیٹی کیلئے2 کروڑ ڈالر کا گھر تیار
لاس اینجلس،جنوری۔حال ہی میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی ماں بننے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ننھے مہمان کے لیے عالیشان گھر تیار کرلیا۔پریانکا اور نک کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اداکار جوڑے کی جانب سے 2019 میں خریدے جانے والا 20 ملین یعنی دو کروڑ ڈالر کی مالیت کا مینشن بیٹی کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت دونوں نے یہ گھر خریدا اس وقت ان کے ذہن میں تھا کہ بچوں کی دلچسپی کے تحت یہاں خاص طور سے جگہ مختص کی جائے، لہٰذا پریانکا کی بیٹی کی پیدائش سے کئی ماہ قبل ہی اس مینشن کی تزین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس مینشن کی تیاری میں خاص طور پر ہریالی اور کھلی جگہ کا خیال رکھا گیا ہے، جلد ہی اداکارہ ننھے مہمان کے ساتھ گھر میں ہوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش مقررہ وقت سے 3 ماہ قبل ہوئی ہے لیکن اس کی حالت اب صحت مند بتائی جارہی ہے۔