نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کو قتل کیا، شعیب اختر برہم
کراچی،ستمبر-سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کو قتل کردیا۔اس کے علاوہ اپنے بیان میں سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئی تھی اور پھر یہاں کئی دن سے موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دی گئی تھی، سیریزمنسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہمیں یوں شرمندہ نہیں کرنا چاہیے تھا، اس سے بہتر تھاکہ ٹیم پاکستان نہ آتی۔