نڈر شخص نے سڑک پر آئے کوبرا کو گردن سے پکڑ کر کیسے قابو کیا؟
بینکاک،جنوری۔ اگر کوئی چھوٹا سانپ بھی سامنے آجائے تو اچھے اچھوں کے طوطے اڑ جاتے ہیں لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔تھائی لینڈ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جہاں 14 فٹ (4.5 میٹرز) لمبا اور 10 کلو گرام وزنی کنگ کوبرا کھیتوں سے سڑک پر آگیا جس سے شہری شدید خوفزدہ ہوگئے۔مقامی افراد نے خوف کے مارے حکام کو مطلع کیا جس کے بعد رضاکاروں کی ایک ٹیم سانپ کو قابو کرنے کے لیے بھیجی گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دیو قامت سانپ کو رضاکار نے گردن سے دبوچا۔گو کہ رضاکاروں کی ٹیم خاصی تربیت یافتہ ہوتی ہے لیکن پھر بھی اس منظر سے یہ اندازہ لگانا بھی مشکل نہیں کہ مذکورہ شخص کو اپنی جان پر کھیل کر کوبرا کو قابو کرنے کے لیے یہ مشکل کام کرنا پڑا۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ رضاکار نے کوبرا کی گردن کو ہلکا سا موڑا، بعدازاں اس کے دیگر ساتھیوں نے اس لمبے سانپ کو پکڑا اور ساتھ لے گئے۔