منی ہائیسٹ کے کورین ورڑن کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس،جنوری۔نیٹ فلیکس کی جانب سے منی ہائیسٹ کے کورین ورڑن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نیٹ فلیکس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر منی ہائیسٹ کے کورین ریمیک کا پہلا ٹیزر جاری کیا، جس میں تفتیش کے سربراہ کے ساتھ ڈاکوؤں کی پوری کاسٹ کو بھی ظاہر کیا گیا۔نیٹ فلیکس کی جانب سے منی ہائیسٹ کے کورین ورڑن کو’’Money Heist: Korea – Joint Economic Area‘s’‘ کا نام دیا گیا ہے۔میڈیاکے مطابق نیٹ فلیکس نے گزشتہ سال اپریل میں اپنے بلاک بسٹر شو کے کورین ورڑن کا اعلان کیا تھا، جس میں کاسٹ کے کئی اراکین کی بھی نقاب کشائی کی گئی تھی۔