مصروفیت کے باعث راج کے کاموں کی خبر نہ رکھ سکی، شلپا شیٹی
ممبئی،ستمبر-بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں اتنی مصروف تھیں کہ شوہر کے کاموں کے حوالے سے خبر نہیں رکھ پائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی نہیں جانتیں کہ اس ویب سائٹ سے آنے والے پیسے کہاں ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ شوہر کی مصروفیات پر نظر نہیں رکھ سکیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔