فیصل خان سے متعلق عامر خان کی رائے کیا تھی؟
ممبئی,ستمبر,بالی ووڈ اداکار فیصل خان نے اپنے بھائی اور اداکار عامر خان کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر خان نے میرے بارے میں کہا تھا کہ میں اچھا اداکار نہیں، لہٰذا مجھے اداکاری چھوڑ کر کوئی دوسرا کام کرلینا چاہیے‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب اْن کی فلم ’میلہ‘ فلاپ ہوگئی تھی تو اْن کے بھائی عامر خان نے اْنہیں فون کیا اور کہا، تْم ایک اچھے اداکار نہیں ہو، تمہاری وجہ سے ہی یہ فلم فلاپ ہوئی ہے۔‘فیصل خان نے کہا کہ ’عامر خان نے مجھے اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کوئی دوسرا پیشہ اختیار کرنے کے لیے کہا تھا۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’میں نے عامر خان سے کہا، میری وجہ سے کیوں فلاپ ہوئی؟ فلم فلاپ ہونے کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں لیکن اْنہوں نے میری ایک نہ سْنی۔‘اداکار نے کہا کہ ’عامر خان نے ذاتی بحث کے دوران بھی یہی کہا کہ تْم ایک اچھے اداکار نہیں ہو، اداکاری چھوڑ کر زندگی میں کچھ اور کرو۔‘واضح رہے کہ فیصل خان بطور ہدایتکار فلم ’فیکٹری‘ سے دوبارہ انڈسٹری میں واپسی کر رہے ہیں۔