فلم ’’گہرائیاں‘‘ کا اسکرپٹ سن کر میرے ہوش اڑ گئے تھے، اننیا پانڈے
ممبئی،جنوری۔ شاکون بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گہرائیاں کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل فلمسازوں نے پریس کانفرنس کی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم کا اسکرپٹ سننے کے بعد اپنے ردِ عمل کے حوالے سے بتایا۔اننیا پانڈے نے کہا کہ جب ہدایت کار شاکون بترا نے مجھے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میرے ہوش اڑ گئے، میں فوراً سے بھاگی اور باتھ روم میں گھس گئی، میں نے خود کو 20 منٹس تک باتھ روم میں بند رکھا، میں اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ مجھے بیہوش ہو جانا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ پروجیکٹ خود چل کر میرے پاس آیا ہے، میں اس فلم کا حصہ ہونے پر بیحد خوش ہوئی۔ پریس کانفرنس میں اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ شاکون میری پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں، مجھے یہ جان کر بھی حیرانی ہوئی تھی کہ شاکون بترا میرے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، اس فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ فلم گہرائیاں کو رواں ماہ 25جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فار پر ریلیز کیا جائے گا۔