فرانسیسی ’سپر اسٹار‘ گیسپارد یولیل اسکیٹنگ حادثے کے دوران ہلاک

پیرس،جنوری۔’پرفیوم، فیشن، ماڈلنگ اور اسٹائل‘ کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد شہرت رکھنے والے یورپی ملک فرانس کے ابھرتے ہوئے ’سپر اسٹار‘ گیسپارد یولیل 37 برس کی عمر میں اسکیٹنگ کے دوران دوسرے شخص سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوکر چل بسے۔خبر وںکے مطابق گیسپارد یولیل کے اہل خانہ اور ان کی ایجنسی نے تصدیق کی کہ فرانسیسی لوگوں کے مقبول ترین اداکار 37 برس کی عمر میں 19 جنوری کو دنیا سے رخصت ہوئے۔رپورٹ میں جنوب مشرقی فرانس کے علاقے Montvalezan کے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماڈل و اداکار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معروف سیاحتی مقامی ’لاریزوری ریزورٹ‘ میں اسکیٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔حکام نے بتایا کہ سیاحتی مقام پر 18 جنوری کو ممکنہ طور پر خراب موسم کی وجہ سے اسکیٹنگ کرنے والے دوسرے شخص گیسپارد یولیل سے ٹکرائے اور دونوں چوٹی سے نیچے جا گرے۔حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی کارکنان جائے وقوع پر پہنچے اور گیسپارد یولیل کو بے ہوشی کی حالت میں ہیلی کاپٹر پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر فرانسیسی سپر اسٹار وہاں جاں بر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔حکام نے تصدیق کی کہ واقعہ ہونے کے بعد معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے کہ کہیں مذکورہ واقعہ کسی سازش کا حصہ تو نہیں، تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ امکان ہے کہ گیسپارد یولیل کی ہلاکت موسمی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہوگی۔گیسپارد یولیل نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 6 سال کی عمر میں ہی اسکرین پر جلوے بکھیرنے شروع کیے اور کم عمری میں ہی انہیں شہرت ملی۔گیسپارد یولیل متعدد فرانسیسی پرفیوم کمپنیوں کے سفیر اور ماڈل تھے، علاوہ ازیں وہ متعدد بڑے فرانسیسی فیشن برانڈز کے بھی جانے پہچانے چہرے تھے۔گیسپارد یولیل نے ماڈلنگ اور تھیٹر کے علاوہ ٹی وی اور فلموں میں بھی خوب نمایا اور انہیں فرانس کے ’سپر اسٹار‘ کے طور پر پہچانا جانا تھا تھا، جلد ہی وہ ہولی وڈ اسٹوڈیو مارول کی آںے والی فلم ’مون نائٹ‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔گیسپارد یولیل نے فلموں میں پرفیوم اور فیشن برانڈز کے مالکان کے کردار ادا کرنے سمیت جنگ عظیم اول اور دوئم کے سپاہیوں اور کارندوں کے کرداروں کے علاوہ رومانوی اور ہارر کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔گیسپارد یولیل کی اچانک ہلاکت پر فرانسیسی صدر، وزیر اعظم اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت فیشن، شوبز اور میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

21 P.S.I. 39
Entertainment

Related Articles