عالیہ بھٹ نے والد کو ’نوجوان‘ قرار دے دیا
ممبئی،ستمبر.بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انہیں ’73 برس کا نوجوان‘ قرار دے دیا۔عالیہ بھٹ نے مہیش بھٹ کی سالگرہ پر ایک چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا جس میں رنبیر کپور بھی شریک ہوئے۔ اداکارہ نے اپنے والد کی 73 ویں سالگرہ کی پارٹی سے خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ’73 سال کا نوجوان، سالگرہ مبارک پاپا۔‘عالیہ کی بہن پوجا بھٹ نے بھی اپنے والد کی سالگرہ کی تقریب سے تصاویر شیئر کیں ، انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا ، ’سالگرہ مناتا نوجوان، لیکن پیچھے بیٹھی لڑکی کو بھی دیکھنا نہ بھولیں۔‘بالی ووڈ کی دیگر مشہور شخصیات بھی فلمساز کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔