عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورکی شادی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

ممبئی،فروری۔ بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اورنبیرکپوراپریل میں شادی کے بندھن میں بن جائیں گے۔میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اسٹارجوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی اپریل میں ہوگی۔ دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں۔عالیہ اوررنبیرکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپنی شادی بیرون ملک کرنے کے بجائے ممبئی میں کریں گے جس میں صرف خاندان کے لوگ اورقریبی دوست شرکت کریں گے۔رپورٹس کے مطابق عالیہ اوررنبیرکپورنے پہلے راجھستان میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرفیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ممبئی میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی پہلے دسمبر2021میں ہونا تھی لیکن دونوں کی فلم براہمستر کی ریلیز کے باعث شادی ملتوی کی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز بھی تاخیرکا شکارہوئی ہے اوراب ستمبر2022 میں ریلیز کی جائیگی۔

 

Related Articles