عابدہ جی کی آواز سْن کر لگتا ہے جنت مل گئی: نیھا بھاسین
ممبئی،فروری۔بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا بھسین نے گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے تعریفی کلمات کہے۔میوزیکل شو دی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا صوفیانہ کلام ‘تو جھوم’ پاکستان سمیت بھارت میں بھی خاصہ مقبول ہوا جس کی تعریف کئی بھارتی ستاروں نے کی۔حال ہی میں بگ باس 15 کے امید وار راجیو اداتیا اور گلوکارہ نیہا بھسین کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے راجیو نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔راجیو اداتیا اور نیہا دونوں گاڑی میں سفر کررہے ہیں جب کے پیچھے عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام تو جھوم چل رہا ہے جس سے دونوں ستارے متاثر ہیں اور موسیقی پر جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی نصیبو لال کی آواز گاڑی میں گونجتی ہے ویسے ہی راجیو کہتے ہیں کہ یہ ہماری پسندیدہ ہے، ساتھ ہی نیہا بھسین کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے ان کی آواز سن کر جنت مل گئی ہے۔بعد ازاں راجیو اداتیا نے کہا کہ یہ سن کر سکون ملتا ہے، جس پر نیہا نیکہاکہ ‘عابدہ پروین کی آواز میں خدا ہے’۔