شاہ ر خ خان لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران پھٹی ہوئی شرٹ پہن کر آ گئے ، پھر کیا ہوا ؟ جانئے
ممبئی ،فروری۔ بھارت کی معروف اور لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر دنیا سے رخصت ہو گئیں جن کی آخری رسومات کی ادائیگی ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں جہاں بالی ووڈ کے اداکار شاہ ر خ خا ن سمیت تمام بڑے ستاروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شرکت کیلئے شاہ رخ خان شیوا جی پارک پہنچے تو میڈیا نے دھڑا دھڑ تصاویر لینا شروع کر دیں ، اسی دوران شاہ ر خ خان کی کمر کی طرف سے لی جانے والی تصویر نیسوشل میڈیا صارفین کو بحث میں ڈال دیاہے۔گزشتہ روز ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے میت پر تھوکنے کا الزام عائد کیا گیا جبکہ انہوں نے دعا کے بعد پھونک ماری تھی۔ اب شاہ رخ خان کی تصویر وائرل ہو رہی جس میں ان کی کمر کی طرف سے شرٹ پھٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ، اس شرٹ پر بھارتی فلمی ناقد اور اداکار کمال آر خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کرن جوہر، آدی چوپڑا، بھائی کی مدد کرو، اس کو فلم دیدو ، دیکھو ذرابھائی نے غریبی میں پھٹی ہوئی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔