شاہ رخ کی پہلی کمائی 50 روپے
اکشے، عامر، امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں نے زندگی میں پہلی بار کتنے پیسے کمائے اور اب ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
ممبئی،جنوری شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے کچھ ستارے آج ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں، تاہم ان ستاروں نے زندگی میں پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟ جواب سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق کنگ خان نے زندگی میں پہلی بار 50روپے کمائے تھے۔ وہ معروف گلوکارہ پنکج اداس کے ایک کنسرٹ میں لوگوں کی رہنمائی کرنے پر مامور تھے جہاں سے انہیں یہ معاوضہ ملا تھا۔آج وہ مبینہ طور پر 100سے 120کروڑ کے درمیان معاوضہ لیتے ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2000میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنی پہلی اسائنمنٹ سے پانچ ہزار روپے کمائے تھے۔ اب وہ ایک فلم کا مبینہ طور پر22کروڑ معاوضہ لیتی ہیں۔اکشے کمار بنکاک میں بطور ویٹر کام کرتے تھے جہاں ان کی تنخواہ 1500روپے تھی۔ اب وہ ایک فلم کا 120کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں۔ امیتابھ بچن ایک شپنگ فرم میں کام کرتے تھے۔ ان کی زندگی میں پہلی تنخواہ 500روپے تھی۔ اب وہ ایک فلم کے 18سے 20کروڑ روپے لیتے ہیں۔عامر خان اب ایک فلم کا 50سے 70کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ انہیں ان کی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کا صرف11ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔