شاہ رخ خان اور وکی کوشل اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے؟

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار وکی کوشل کے بارے میں یہ خبر گردش کر رہی ہیں کہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آنے والے ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان اپنے اگلے پراجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں۔اس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خبروں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ راجکمار ہیرانی اداکار وکی کوشل کو اس فلم میں ایک اہم کردار کی پیشکش کرنے والے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جب کہ کچھ دوسرے اداکاروں کو بھی اس کردارکی پیشکش کرنے کے لیے سوچا جارہا ہے لیکن وکی کوشل اس کردار کے لیے ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی فلم’پٹھان‘ کی شوٹنگ مکمل کروانے میں مصروف ہیں۔

 

Related Articles