سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اب تک شادی نہ کرنے اور زندگی میں اکیلے ہونے کے بارے میں معنی خیز تبصرہ کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔مشہور ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کیفنالے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔اس ویڈیو میں بگ باس کے میزبان سلمان خان شہناز گِل کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں شہناز گِل کہتی ہیں کہ’ وہ اب پنجاب کی کترینہ کیف سے انڈیا کی شہناز گِل ہوگئی ہیں کیونکہ انڈیا کی کترینہ کیف تو اب پنجاب کی کترینہ کیف بن چکی ہیں‘۔شہناز گِل کی اس بات سے سلمان خان بھی اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد شہناز گِل سلمان خان سے کہتی ہیں کہ’سر، آپ خوش رہو بس‘۔اتنی بات کہنے کہ بعد شہناز، سلمان خان سے معذرت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ’ کہیں وہ زیادہ تو نہیں بول رہی ہیں‘۔شہناز گل نے سلمان خان سے مزید کہا کہ’ سر آپ سنگل زیادہ اچھے لگتے ہیں‘۔اس بات کا جواب دیتے ہوئیسلمان خان نے کہا کہ’جب وہ سنگل ہوجائیں گے پھر زیادہ اچھے لگیں گے‘۔سلمان خان کی بات سنتے ہی شہناز نے سوال کیا کہ’ کیا آپ ابھی کسی کے ساتھ ہیں؟‘شہناز گِل کے اس سوال پر ناظرین زور سے تالیاں بجاتے ہیں جبکہ سلمان خان تھوڑا سا شرما کر مسکرا دیتے ہیں۔اب سلمان خان اور شہناز گِل کی یہ گفتگو سننے کے بعد سلمان خان کے مداحوں کو تشویش ہے کہ کیا سلمان خان کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔