سلمان خان کبھی بھی کارڈیو ایکسرسائز کو نہیں چھوڑتے، ٹرینر راکیش ادیار
ممبئی ،فروری۔ بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے فِٹ اداکاروں میں ہوتا ہے اور 56 سال عمر ہونے کے باوجود وہ کسی نوجوان سے کم نہیں لگتے۔ سلمان خان اتنی عمر ہونے کے باوجود فٹ کیسے ہیں؟ یہ راز ان کے ٹرینر نے فاش کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے بھائی جان کہلائے جانے والے سلمان خان کے فٹنس ٹرینر راکیش ادیار نے بتایا ہے کہ اداکار اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کارڈیو ایکسرسائز جس میں اچھلنا، رسی کودنا، بھاگنا، تیراکی، سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں کرتے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان کبھی بھی کارڈیو ایکسرسائز کو نہیں چھوڑتے بلکہ وہ جم میں بھاری وزن اٹھانے سے پہلے یہ ورزش ضرور کرتے ہیں۔انہوں نیورزش کرنے کی عادت کم عمری میں ہی اپنالی تھی اور وہ جم میں وزن اٹھانے سے پہلے اپنے دن کا آغاز ایک گھنٹہ طویل کارڈیو سیشن سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ آخر میں اپنے فارم ہاؤس میں طویل فاصلے تک پیدل بھی چلتے ہیں۔ راکیش کے مطابق سلمان خان کی عمر اور صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں اب بھاری وزن کے بجائے ہلکہ وزن اٹھانے کو کہا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان جلد ٹائیگر تھری میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔