سلمان خان کا دوران انٹرویو مذاق، خفیہ کیمرے سے تصاویر بناتا ہوں
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میڈیا کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کی جانب سے مذاق کرنے کی عادت کی وجہ سے بعض ایسی چیزیں سامنے آجاتی ہیں جو خبروں کی ہیڈ لائن بن جاتی ہے۔انکی یہ عادت کافی پرانی ہے۔ اسکا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ تین عشرے قبل سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات کہی تھی کہ ان کے پاس ایک ایسا خفیہ کیمرہ ہے جس سے وہ اسٹیج شو کے دوران اس کی پہلی رو میں بیٹھے اپنے فینز کی تصاویر بناتے ہیں۔انھوں نے اس مذاق کو اس انداز میں سنایا کہ انٹرویو لینے والی خاتون کو بھی یقین آگیا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنی شرٹ کی چین نیچے سے ایک لاکٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ کیمرہ۔ جس پر انٹرویو لینے والی خاتون نے کہا اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ سامنے بیٹھی تمام لڑکیوں کی تصویریں بھی بنالیتے ہیں، جس پر سلمان نے کہا کہ جی ہاں، اور پھر انھیں گھر لے جاکر اس پر آٹو گراف دے کر انھیں واپس لوٹا دیتا ہوں۔بعدازاں سلمان نے مسکراتے ہوئے کہ بس بس اتنا بھی نہیں پھینکنا چاہیے۔