سلمان خان فلمی ناقد سے بدلہ لینے کیلیے گھٹیا حرکت پر اتر آئے
ممبئی،جنوری۔ دنیا بھر میں اپنے مداح رکھنے والے بالی وڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان فلم پسند نہ کرنے پر فلمی ناقد سے بدلہ لینے کے لیے گھٹیا حرکت پر اتر آئے۔میڈیا کے مطابق 2016ء میں روزنامہ ’دی ہندو‘ کے مدیر اعلیٰ سچن کالباگ نے انکشاف کیا تھا کہ ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے ایوارڈ یافتہ فلمی ناقد کے سامنے پیشاب کر کے ان کی بے عزتی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سچن کالباگ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک دہائی قبل ایک ایوارڈ یافتہ خاتون فلمی ناقد سلمان خان سے انٹرویو کے لیے گئیں، فلمی ناقد نے مذکورہ اداکار کی چند فلموں کے نام لکھے جن میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن وہ اس پر غصہ ہوگئے۔سچن کالباگ کے مطابق ایک فلم کی ریلیز کے دوران وہی فلمی ناقد سلمان خان کا دوبارہ انٹرویو کرنے گئیں۔ انٹرویو سے قبل سلمان خان فلمی ناقد سے بدلہ لینے کا ارادہ کر چکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلمی ناقد کو انٹرویو کے لیے پہلے گھنٹوں انتظار کروایا، انٹرویو شروع ہونے سے قبل اداکار کچھ ہی فاصلہ پر موجود درخت پاس گئے اور پیشاب کرنا شروع کردیا۔ سلمان خان کی اس حرکت پر فلمی ناقد انٹرویو منسوخ کر کے وہاں سے چلی گئیں۔