دلاور سید امریکی محکمۂ خارجہ کے نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور مقرر
واشنگٹن،فروری۔امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ دلاور سیّد کو تجارتی اور کاروباری امور کے لیے اپنا نیا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔دلاور سید ایک کاروباری پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور انٹرپرینیورشپ میں ان کا ایک اہم مقام ہے، جس میں وہ ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور کاروباری خدمات کے شعبوں میں عالمی سطح کے ادارے تشکیل دے چکے ہیں۔محکمۂ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور ریاستی سطح پر کام کرنے کا دلاور سید کا تجربہ تجارتی اور اقتصادی پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا جس سے امریکی کارکنوں اور کاروباروں کو فائدہ ہو گا۔اس سے قبل دلاور سید ، سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ میں محکمہ خارجہ کے گلوبل انٹر پرینیورشپ پروگرام کے فروغ اور سیلیکان ویلی میں نئی اختراعات سامنے لانے والوں کو ایک ایسے کاروباری نظام سے جوڑنے کے لیے فعال کردار کرچکے ہیں جو انہیں ابھرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے۔کیلی فورنیا انٹرپرینیورشپ ٹاسک فورس کے بانی چیئرمین کے طور پر دلاور سید نیریاست کے ساحلی علاقوں کو دیہی کمیونیٹیز سے جوڑنے اور کووڈ۔19 کے منفی اثرات سے نکلنے میں چھوٹے کاروباروں کی مدد میں اہم کردار ادا کیا۔محکمہ خارجہ کے بیورو آف اکنامک اینڈ بزنس افیئرز میں تجارتی اور کاروباری امور کے لیے نمائندہ خصوصی تجارت کی ترقی اور معاشی پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے جس سے امریکی کارکنوں اور متوسط طبقے کے لیے پرکشش ملازمتیں پیدا ہوں گی اورہماری کمیونٹیز کو مضبوط کرنے کی راہیں کھلیں گی۔خصوصی نمائندے دلاور سید ان تجارتی پالیسیوں کے ذریعے جنہیں حکومتی تائید حاصل ہو گی، امریکی کمپنیوں کی برآمدی سرگرمیوں کو فروغ دینیاور بیرون ملک مقیم امریکی کارکنوں اور کمپنیوں کے لیے سازگار ماحول کے قیام اور ان کی ترویج کی کوششوں کی قیادت کریں گے۔