جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت غیریقینی،ملک بدری کا خطرہ موجود

میلبورن ،جنوری۔سربین اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا بدری کے خلاف کیس جیت کرآسٹریلین اوپن کیلئے تیاریاں شروع کرچکے ہیں، انہیں منتظمین نے ٹائٹل کیلئے ٹاپ سیڈ قر ار دیا ہے۔ خواتین میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی فیورٹ ہوں گی۔ لیکن ٹورنامنٹ میں جوکووچ کی شرکت مشکوک اب بھی غیریقینی ہے۔ پیر کو عدالت نے ان کی رہائی اور سفری دستاویزات واپس کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آسٹریلوی امیگریشن اتھارٹی کسی کا بھی ویزہ کسی بھی وجہ کے تحت مسترد کر سکتی ہے۔ اس پر عدالت نے امیگریشن اتھارٹی کو خبردار کیا ہے کہ اس صورت میں وہ بھی کارروائی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک پلیئر کوویڈ ویکیسی نیشن کے خلاف ہیں۔ انہوں نے گذشتہ برس ویکیسن لگوانے سے انکار کر دیا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے انہیں آسٹریلین اوپن میں شرکت کا موقع مل بھی گیا تو انہیں اپنی فارم حاصل کرنے میں مشکل ہوگی۔ جوکووچ بیس گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

 

Related Articles