تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان، کہنا قبل از وقت ہوگا، رمیز

کراچی ، ستمبر۔پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچز کا بہت برا حال ہے، ہم نے پہلے ان پر کام نہیں کیا۔پیر کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان ہو اس کے بارے میں کچھ کہنا جلدی ہوگی ابھی مجھے بابر اعظم کو جاننا ہے،ٹیم میں اب بھی 4 سے 5 میچ ونر موجود ہیں، اسے بیک کریں،سلیکشن میں تسلسل لانا ہوگا، اسکولز کرکٹ کو کلبز کے ساتھ منسلک کریں گے۔ چاہوں گا کہ چیئرمین کی جگہ ٹیم کے کپتان کی دخل اندازی زیادہ ہو اور ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔ پی سی بی کی تاریخ میں گنے چنے کرکٹر ہی چیئرمین بنے، اب شاید راستہ بنے گا کہ کرکٹر پی سی بی کے انتظامات سنبھالیں، کچھ کرنے کے لئے آیا ہوں۔ یہ کھیل 100 سال میں بدلا نہیں کپتان اب بھی مالک ہے۔ کوشش ہے کہ اندرون سندھ اور بلوچستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کھولیں، ڈومیسٹک کوچز کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔ کوشش ہو گی کہ ریجن کا لڑکا اپنے ریجن سے کھیلے۔

Related Articles