بھارتی گلوکار بھی نصیبو لال کے فین ہوگئے
ممبئی،جنوری۔پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے’ تو جھوم‘ میں سحر انگیز آوازکا بھارتی گلوکار ہنس راج رگھوونشی پر جادوچل گیا ہے۔سوشل میڈیا پر گلوکار ہنس راج رگھوونشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اْنہیں گلوکارہ نصیبو لال کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے نصیبو لال کے بارے میں کہا کہ’وہ گلوکارہ کے فین ہوگئے ہیں‘۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ’میڈم کے بعد جو ایک نمایاں آواز آئی جوکہ پوری دنیا پر چھاگئی ہے۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’نصیبوں والی نصیبو لال واحد فنکارہ ہیں جوکہ ورسٹائل ہیں، بہت سْریلی ہیں اور ہم سب اْن کے مداح ہیں‘۔گلوکار ہنس راج رگھوونشی نے اپنی بات کا اختتام نصیبو لال کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔خیال رہے کہ نصیبو لال نے لیجنڈری صوفی گائیک عابدہ پروین کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کے آغاز پر ریلیز ہونے والے گانے’تو جھوم ‘ میں اپنی سْریلی آواز سے رنگ جمایا ہے۔