بھارتی گلوکارہ بھی عابدہ پروین کے ’تو جھوم‘ پر جھوم اٹھیں

ممبئی،جنوری۔کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ نے بھارتی گلوکارہ کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔بگ باس سیزن 15 کے کنٹسٹنٹ راجیو ادتیہ اور بھارتی گلوکارہ نیہا بھاسن کی ’تو جھوم‘ پر جھومتے ویڈیو سوشل میدیا پر زیرگردش ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیو ادتیہ اور نیہا بھاسن ’تو جھوم‘ سْن رہے ہیں اور پھر آخر میں دونوں اپنی آواز میں یہ گانا گنگناتے بھی ہیں۔بھارتی گلوکارہ بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گن گاتی نظر آرہی ہیں، ویڈیو میں انہوں نے گانے کے بول بھی لکھے۔خیال رہے کہ ’تو جھوم‘ نے پاکستانیوں میں بھی خوب مقبولیت حاصل کر رکھی ہے، گانے کی ریلیز کے 13 روز بعد بھی یہ گانا یوٹیوب پر دوسرے ٹرینڈ میں موجود ہے۔اس گانے کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس گانے کو پسند کرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار ہے۔یوٹیوب پر ’تو جھوم‘ پر کمنٹس کی تعداد 22 ہزار سے زائد ہے۔خیال رہے کہ نیہا بھاسن بالی ووڈ کی پلے بیک موسیقی میں ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ فلموں کیلئے سویگ سے سواگت، السلامِ عشقْم یارا، جگ گھومیا، دْھنکی جیسے بے شمار گیت گائے ہیں جو خوب پسند کیے گئے ہیں۔

 

Related Articles