ایک خاتون نے دو مشہور شخصیات پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا

نیویارک،فروری۔ ایک خاتون نے معروف امریکی گلوکار سنوپ ڈوگ اور بشپ ڈون جوآن پر جنسی زیادتی کا شرمناک الزام عائد کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ 50سالہ سنوپ ڈوگ اور 71سالہ اداکار، فیشن ڈیزائنر اور مبلغ ڈون جوآن نے الگ الگ واقعات میں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق سنوپ ڈوگ نے 29مئی 2013ء کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایناہیم میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران باتھ روم میں اس کا جنسی استحصال کیا۔ خاتون نے بتایا کہ’’ سنوپ ڈوگ مجھے نوکری سے نکالنے کا مجاز تھا، چنانچہ اس نے مجھے اس کی دھمکی دی مگر میں نے پھر بھی رضامند نہ ہوئی جس پر اس نے زبردستی کر ڈالی اور بعد میں مجھے رضامندی کے ساتھ پرجوش طریقے سے جنسی تعلق قائم نہ کرنے کی پاداش میں اس نے نہ صرف نوکری سے نکال دیا بلکہ یقینی بنایا کہ میں کبھی اس کی انڈسٹری میں دوبارہ نوکری حاصل نہ کر پآں۔‘‘رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ’’ڈون جوآن، جس کا اصل نام ڈونلڈ کیمپ بیل ہے، سنوپ ڈوگ کا ایسوسی ایٹ ہے اور اس نے بھی اپنی اسی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک الگ موقع پر مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس نے مجھے گھر چھوڑنے کی پیشکش کی۔میں اس روز بہت تھکی ہوئی تھی چنانچہ اس کی گاڑی میں بیٹھتے ہی مجھے نیند آ گئی اور وہ مجھے اپنے گھر لے گیااور وہاں میرے ساتھ زبردستی کر ڈالی۔‘‘رپورٹ کے مطابق سنوپ ڈوگ نے خاتون کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکآنٹ پر ایک پوسٹ میں خاتون پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پیسوں کے لالچ کا سیزن ہے، محتاط رہیں۔‘‘

 

Related Articles