اٹلی میں سرجیو ماتاریلا دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے
روم،جنوری۔اٹلی کے موجودہ سربراہ سرجیو ماتاریلا کو ایک مرتبہ پھر ملکی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔اسی سالہ ماتاریلا ایک ہزار نو اطالوی قانون سازوں اور علاقائی نمائندوں میں سے سات سو انسٹھ کی حمایت کے ساتھ آئندہ سات سالوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی نے صدارتی انتخابی عمل کے دوران پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں اسے اطالوی عوام کے لیے ایک زبردست خبر قرار دیا ہے۔رائے دہی کے آٹھویں مرحلے سے قبل ماتاریلا نے کہا تھا کہ مستقبل کے لیے ان کے کچھ اور ارادے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر وہ دستیاب ہوں گے۔صدر ماتاریلا آئندہ ہفتے صدارتی عہدے کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔