آخری لمحوں میں مشکل اوور کرنے کے لئے تیار ہوں : روی رام پال
دبئی ، اکتوبر ۔ ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار تیزگیندباز روی رام پال نے ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ مہم کی شروعات سے پہلے کہا کہ وہ پاورپلے اور اننگز کے آخری لمحوں میں مشکل اوور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ طویل عرصہ کے لئےکاونٹی کرکٹ کھیلنے والے سینئر تیزگیندباز روی رامپال نے چار سال کے وقفے کے بعد اس سیزن کیریبیائی پیرمیر لیگ ( سی پی ایل) میں واپسی کی تھی اور 16.21 کی اوسط کے ساتھ 19 وکٹیں لے کر اس سیزن ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ لینے والے گیندباز بنے تھے۔ اتنا ہی نہیں ان میں 14 وکٹ پاورپلے اور آخری اوررز میں آئے تھے۔رام پال نے اس کے بارے میں کہا ، یقینی طور پر میں اپنے آپ کو ویسٹ انڈیز کے لیے بڑے کردار میں دیکھتا ہوں۔ میں نے ٹی 20 کرکٹ کے تین شعبوں میں بولنگ کی بہت مشق کی ہے اور میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسی بھی کنڈیشنز میں کھیلوں ، اپنی بہترین دینے کی کوشش کروں گا ۔‘‘خیال رہے کہ رامپال کے 2000 میں انگلینڈ میں انڈر 15 عالمی چیلنج چیمپئن شپ میں ویسٹ انڈیز کی تیزگیندبازی حملہ کی نمائندگی کیے جانے کے بعد سے انہیں مستقبل کے امکان کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ حالانکہ طویل عرصہ سے ان کا کیریر چوٹ اور فٹ نیس کی وجہ سے متاثر رہا ہے۔تیزگیندباز نے اس پر کہا ، ’’ کافی تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ مجھے پتہ ہے کہ اصل میں میرے جسم کو کارکردگی کے لئے کیا چاہئے۔ نوجوان ہونے کے وقت مجھے یہ نہیں پتہ تھا اور میں صرف ہر دن کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن اتنے سال تک کرکٹ کھیل کر حاصل ہوئے تجربہ سے مجھے پتہ چلا کہ مجھے پریکٹس کے لئے جم اور رننگ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے اب میں مانتا ہوں کہ اس طرح آئندہ میچوں کی تیاری کے لئے تھوڑا بہتر ہوں۔