انگلش کرکٹر ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
لندن،فروری۔سابق انگلش کرکٹر ٹِم برسنین نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر ٹِم برسنین نے پیر کے روز اپنے ڈومیسٹک کلب واروکشائر کے ذریعے اپنے 20 سالہ طویل کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہا۔ٹِم برسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کو خیر باد کہنا میرے لیے مشکل فیصلہ تھا ، مجھے اپنے 20 سالہ کیریئر پر فخر ہے۔واضح رہے کہ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران 7 سنچریوں کی بدولت 7 ہزار ایک سو 38 رنز بنائے جبکہ 575 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ٹِم نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 ٹیسٹ ،85 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔