انوشکا کی کونسی تصویر پر 2 گھنٹے میں کروڑ سے زائد لائکس آئے؟
ممبئی،جنوری۔ بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی تصویر پر صرف دو گھنٹے میں ایک کروڑ سے زائد لائکس آگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے ایک تھرو بیک پوسٹ شیئر کی جس میں اْنہیں مْسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں انوشکا اپنے بالوں کو برش کر رہی ہیں، دوسری میں وہ سورج کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں، آخری تصویر میں وہ سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز میں کھیتوں میں کھڑی ہے۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا کہ ’یہ دن تھا‘ اور اس کے ساتھ والے ایموجی اور ہیش ٹیگ ’تھرو بیک‘ کا بھی استعمال کیا۔انوشکا شرما نے صرف دو گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لیے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رپے کہ اداکارہ اس وقت اپنے شوہر اور کرکٹر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ جنوبی افریقا میں ہیں۔ وہ اکثر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے سفر کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔