انوشکا شرما نے بیٹی کی تصویر شیئر کردی
ممبئی،جنوری۔بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی ویمیکا کی اندیکھی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ واضح رہے کہ کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی ویمیکا آج ایک برس کی ہوگئیں۔بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انوشکا شرما نے اس کی ایک اندیکھی تصویر شیئر کی۔ بھارتی کرکٹر وردھمن ساہا کی اہلیہ اور اپنی دوست رومی مترا کی سالگرہ کی مبارکباد کی پوسٹ کو انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے بیٹی کی وہ تصویر شیئر کی جس میں ویمیکا کو ساہا اور مترا کی بیٹی انوی ساہا کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انوشکا نے اس تصویر کو پیار بھرے جواب ‘شکریہ’ کے ساتھ شیئر کیا۔