اننگ میں بلے بازی کرنا چیلنجنگ تھا:سنجوسیمسن

شارجہ اکتوبر۔راجستھان رائلز کے کپتان سنجوسیمسن نے یہاں منگل کو ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل میچ میں شکست کے بعد کہا کہ پہلی اننگ میں بلے بازی کرنےکے لئے یہ تھوڑا چیلنجنگ وکٹ تھا۔ ابوظہبی سے آکر شارجہ میں کھیلنا ایک بڑافرق تھا۔ سیمسن نے میچ کے بعد کہا، ’’بلے بازوں کو زیادہ الزام نہیں دے سکتے، لیکن پہلی اننگ میں بلے بازی کرنا مشکل تھا۔ ابوظہبی کاوکٹ بہترین بلے بازی وکٹوں میں سے ایک تھا۔ شارجہ میں اس طریقے سے کھیلنامشکل تھا۔ ابھی تھوڑا شش وپنچ میں ہیں، ہمیں کچھ وقت درکار ہے اورپھر اگلے میچ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ہم یقینی طورپر اگلے میچ میں بہتر کرکٹ کھیلناچاہیں گے۔ ہم جانتے تھے کہ وہ مضبوط ہوکر آئیں گے۔ وہ پہلے پاورپلے میں رن ریٹ بڑھانا چاہتے تھے۔ دوسری اننگ میں پہلی اننگ کے مقابلے میں وکٹ تھوڑا بہتر تھا، لیکن انہوں نے سچ میں اچھی بلے بازی کی۔

Related Articles