اسٹیو اسمتھ سری لنکا سیریز سے باہر، دورہ پاکستان کیلئے حکام فکرمند
میلبورن،فروری۔آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہو کر سری لنکا کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ حکام کو ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے فکر لاحق ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے حکام پْرامید ہیں کہ اسمتھ ایک ہفتے میں مکمل فٹ ہو جائیں گے، اسٹیو اسمتھ میں کنکشن کی ہسٹری پائی جاتی ہے اس لیے فکر اور احتیاط زیادہ کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اسٹیو اسمتھ کا کہناہے کہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ اسمتھ دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں نائب کپتان ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مشکل کیچ لیتے ہوئے اسمتھ سر کے بَل گِر کر بیہوش ہو گئے تھے۔