بی ایس پی نے 53 امیدواروں کی فہرست جاری کی
لکھنئو، جنوری ۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے اپنے 53 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔پیلی بھیت، لکھنئو، فتح پور، باندہ، رائے بریلی، اناؤ، ہردوئی، سیتا پور اور لکھیم پور کھیری اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے لیے جاری کردہ فہرست میں سوشل انجینئرنگ کا بخوبی استعمال کیا گیا ہے۔ پارٹی نے 16 مسلمانوں، پانچ خواتین اور چھ برہمنوں کو ٹکٹ دیا ہے، جب کہ درج فہرست ذاتوں، قبائل اور پسماندہ طبقات کو خاطر خواہ نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔اس سے قبل جمعرات کو پارٹی نے الگ الگ جاری کی گئی دو فہرستوں میں 59 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔انیس خان عرف پھول بابو پیلی بھیت ضلع کی بیسلپور سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار ہوں گے، جب کہ لکھیم پور کھیری ضلع میں پلیا سیٹ سے ڈاکٹر ذاکر حسین، نگھاسن سیٹ سے منموہن موریہ، گولا گوکرناتھ سے شکھا ورما، سری نگر ایس یوسے میرا بانو، دھرہرا سے آنند موہن ترویدی، لکھیم پورسے موہن باجپئی، کستا ایس یو سے سریتا ورما، محمدی سے شکیل احمد صدیقی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔سیتاپور ضلع کی مہولی اسمبلی سے ڈاکٹر راجندر پرساد ورما، سیتا پور سے خورشید انصاری، ہرگاؤں ایس یو سے رانو چودھری، لہرپور سے محمد جنید انصاری، وسوان سے ہاشم علی، محمود آباد سے میثم عمار رضوی، مشرکھ ایس یو سے شیام کشورپارٹی کے امیدوارہوں گے، وہیں ہردوئی ضلع میں سوائج پور سے راہل تیواری، شاہ آباد سے اہیورن سنگھ لودھی، گوپامئو ایس یو سے سرویش کمار جنسیوا، سانڈی ایس یو سے کمل ورما، ولگرام ملّانوا سے کرشنا کمار سنگھ عرف ستیش ورما، بالامئو ایس یو سے تلک چندر راؤ، سنڈیلا سے عبدالمنان انتخابی نشان ہاتھی سے میدان میں ںظرآئیں گے۔اناؤ ضلع میں بانگر مئو سیٹ سے رام کشور پال، صفی پورایس یو سے راجندر گوتم، موہن سو سے ونے چودھری ، اناو سے دیویندر سنگھ ، پریم سنگھ چندیل کو بھگونت نگر سے اور پوروا سے ونود کمار ترپاٹھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ لکھنئو کے ملیح آباد ایس یو سے جگدیش راوت، بخشی کا تالاب سے صلاح الدین صدیقی، سروجنی نگر سے محمد جلیس خان، لکھنئو ویسٹ سے قیام رضا خان، لکھنئو شمال سے محمد سرور ملک، لکھنئو ایسٹ سے آشیش کمار سنہا، لکھنئو سنٹرل سے آشیش چندر سریواستو، لکھنئو کینٹ سے انیل پانڈے، موہن لال گنج ایس یو سے دیویندر کمار سروج میدان میں ہیں۔ ضلع رائے بریلی کے بچھراںو ایس یو سے لاجونتی کریل، ہرچند پور سے شیر بہادر سنگھ لودھی، رائے بریلی سے محمد اشرف، سرینی سے ٹھاکر پرساد یادو، اونچہار سے انجلی موریہ، باندہ کی تندواری سیٹ سے جیرام سنگھ، ببیرو سے رام سیوک شکلا، نرینی ایس یو سے گیاچرن دنکراورباندا سے دھیرج پرکاش راجپوت پارٹی کے امیدوارہوں گے۔ فتح پور ضلع میں جہان آباد سیٹ سے آدتیہ پانڈے، بندکی سے سشیل کمار پٹیل، فتح پور سے ایوب احمد، ایاہ شاہ سے چندن سنگھ عرف چندرسین پال، حسین گنج سے فرید احمد اور کھاگا ایس یو سے دشرتھ لال سروج بی ایس پی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔