بنگال میں اومیکرون کے 1672 کیسز

کلکتہ، جنوری۔مغربی بنگال میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے درمیان اومیکرون کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اومی کرون کے معاملے میں بھی بنگال ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلے دو نمبر پر ہے۔حالانکہ گزشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے ۔لیکن تشویش کم نہیں ہو رہی ہے۔ریاست میں انفیکشن کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 36 اموات درج کی گئی ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی بنگال میں اومیکرون کے کل 1672 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 22 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پیر کو ملک بھر میںاومی کرون کے کل 8,209کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں کمی آئی ہے۔ کورونا انفیکشن کی تعداد 18 ہزار سے کم ہو کر تقریباً 15 ہزار پر آ گئی ہے۔ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی کلکتہ میں مرنے والوں کا گراف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کلکتہ میں اتوار کو ایک ہی دن میں کورونا کے 3893 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ 12 اموات ریکارڈ کی گئیں، کلکتہ کے بعد شمالی 24 پرگنہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ ہے۔

Related Articles