شیوراج عوامی بہبود کی اسکیموں کو مضبوطی سے نافذ کرنے کے لیے 3 سے 7 جنوری تک جائزہ میٹنگیں کریں گے

بھوپال، جنوری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان عوامی بہبود کی اسکیموں کو مضبوطی سے نافذ کرنے کے لیے 3 سے 7 جنوری تک مسلسل محکمہ جاتی جائزہ میٹنگیں کریں گے۔سرکاری اطلاع کے مطابق، مسٹر چوہان نے کہا ہے کہ عوامی بہبود کی اسکیموں کے صحیح نفاذ کے لیے مسلسل جائزہ ضروری ہے۔ مدھیہ پردیش پہلے سالوں میں بھی باقاعدہ جائزہ لینے کے نتیجے میں کئی اسکیموں میں بہتر نتائج لانے میں کامیاب رہا ہے۔ سمادھان آن لائن جیسے پروگرام زیر التواء عوامی مسائل کے حل میں بھی کارآمد ہیں۔ ان تمام ذرائع کو اچھی حکمرانی کے لیے مسلسل استعمال کیا جائے گا۔ نئے سال کا پہلا ہفتہ جائزہ اجلاسوں کا ہفتہ ہوگا۔ وزیراعلی کے دفتر اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے تاریخ وار میٹنگز کی تیاری کر لی ہے۔3 جنوری کو 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے بعد، مسٹر چوہان جنرل ایڈمنسٹریشن ، مالیات، گھر، جیل، تجارتی، مزدور، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود، روحانیت اور جنگلات کے محکموں سمیت نو میٹنگیں کریں گے۔ 4 جنوری کو کابینہ کے اجلاس کے بعد، قانون سازی کے امور، منصوبہ بندی، اقتصادی اور شماریات، تعاون، کسانوں کی بہبود اور زراعت کی ترقی، ماہی گیروں کی بہبود اور ماہی پروری کی ترقی، حیوانات، توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے متعلقہ کل نو اجلاس ہوں گے۔اسی طرح 5 جنوری کو خوراک اور عوامی تقسیم اور صارفین کے تحفظ ، صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کو فروغ ،سماجی انصاف اور معذور افراد کی بہبود، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، تعمیرات عامہ ، اسکولی تعلیم ، ہوابازی ، بھوپال گیس سانحہ ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن، سیاحت و ثقافت ، معدنی وسائل کے محکموں سمیت 11 میٹنگ ہوں گی۔مسٹر چوہان نے 6 جنوری کو پنچایت اور دیہی ترقی، قبائلی امور، درج فہرست ذات کی بہبود، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی بہبود، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کی بہبود، صحت عامہ اور خاندانی بہبود، طبی تعلیم، آیوش، آبی وسائل، نرمدا وادی کی ترقی ، محکمہ شہری ترقی اور ہاؤسنگ سمیت کل 11 اجلاسوں میں پروگراموں اور منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 7 جنوری کو وہ عوامی صحت انجینئرنگ،اعلی تعلیم ، عوامی خدمات انتظامیہ ، رابطہ عامہ ، تکنیکی تعلیم اور ہنرمندی کا فروغ ، خواتین و اطفال کے فلاح و بہبود ، ہارٹیکلچر اینڈ فوڈ پروسیسنگ، کاٹیج اور دیہی صنعتوں ، نقل و حمل ، ماحولیات، عوامی اثاثہ جات کا انتظام اور محکمہ محصولات کی سرگرمیوں کے 12 اجلاس منعقد کریں گے۔

 

Related Articles