حکومت نے کسانوں کی توہین کی:اکھلیش
جونپور:دسمبر۔سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یاو نے منگل کو سماج وادی پارٹی وجئے رتھ یاترا کے چھٹے مرحلے کا آغاز کرنے کے لئے جونپور پہنچنے پر کہا کہ حکومت نے کسانوں کی توہین کی ہے۔اپنے سابقہ طے شدہ پروگرام کے مطابق یہاں پہنچے ایس پی صدر نے میڈیا نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔ نہ تو کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی اور نہ ہی مہنگائی پر کنٹرول ہواا۔ انہوں نے کہا کہ جب کمائی ہی نہیں ہے تو بچت کیسے ہوگی۔اکھلیش نے اترپردیش میں پولیس حراست میں لوگوں کی موت کا معاملہ اٹھاتے ہوئےکہا کہ ریاست میں قانون کاراج نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد اب اترپردیش میں تبدیلی یقینی ہے۔ملحوظ رہے کہ آج سے اکھلیش پارٹی کی وجئے رتھ یاترا کے چھٹے مرحلے کی قیادت کریں گے۔ اکھلیش نے دو دن تک جونپور کے سبھی اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ اس درمیان وہ مختلف مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔