جناح کے پیرو کاروں کو اترپردیش کی عوام سبق سکھانے کو تیار:یوگی
لکھنؤ:نومبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر انہیں جناح کا پیروکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جناح کے پیروکار کو ریاست کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہیں۔یوگی نے جمعرات کو جیور واقع نوئیڈا انٹرنیشل ائیر پورٹ کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہاں کے کسانوں نے کبھی گنے کی مٹھا س برھانے کا کام کیا تھا لیکن کچھ لوگوں نے گنے کی مٹھاس کو کڑواہٹ میں تبدیل کردیا تھا۔ یہ وہی لوگ تھے جو آج جناح کے پیروکار بنے ہوئے ہیں۔ جنہیں یہاں کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہے۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں اکھلیش نے محمد علی جناح کا موازنہ مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اورپنڈت نہرو سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کی لڑائی میں جناح نے بھی اہم کردار ادا کیاتھا۔ بی جے پی اور کانگریس نے ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلم منھ بھرائی کی سیاست قرار دیا ہے۔یوگی نے وزیر اعلی مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ تیز کئے گئے ترقیاتی کاموں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے شہریوں نے ایک بدلتے ہوئے ہندوستان کو دیکھا ہے۔ ایک ہندوستان بنتے دیکھا ہے۔ انہوں نے اسے ترقی کا یگیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا ائیر پورٹ کے لئے زمین دینے والے کسان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان 700کسانوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے بغیر کسی دباؤ کے خود ہی لکھنؤ آکر ائیر پورٹ کے لئے اپنی زمین دی تھی۔ یہ بدلتے اترپردیش کی تصویر ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر برائے شہری اڑان جیوتی رادتیہ سندھیا، اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور مرکزی وزیر جنرل وی پی سنگھ سمیت دیگر سینئر لیڈر موجود تھے۔