آنند گری کے نارکو ٹیسٹ کی عرضی خارج
پریاگ راج ،اکتوبر۔ اکھاڑا پریشد کے صدرمہنت نریندر گری کی موت کے معاملے میں ملزم آنند گری، آدھیا پرساد تیواری اور سندیپ تیواری کی نارکوٹیسٹ کرانے کی سی بی آئی کی عرضی کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے خارج کردیا۔ملزمین کے نارکو ٹیسٹ کرانے کی سی بی آئی کی عرضی پر ضلع عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سماعت ہوئی۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ہریندر ناتھ نے ملزمین کے وکیل سدھیر شریواستو اور وجئے دیویدی اور سی بی آئی کے وکیلوں کی دلیل سننے کے بعد تینوں ملزمین کی نارکو ٹیسٹ کرانے کی سی بی آئی عرضی خارج کردی۔عدالت نے ملزم آنند گری، آدھیا پرساد تیواری اور سندیپ تیواری نے نارکو ٹیسٹ کے لئے عدم اتفاق کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے تینوں کی عدالتی تحویل 30اکتوبر تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔آنند گری کے وکیل سدھیری شریواستو نے بتایا کہ نینی سنٹرل جیل میں بند تینوں ملزمین کی سماعت پیر کو ضلع عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف انہیں تینوں افراد کا ہی سی بی آئی نارکو ٹیست کیوں کرانا چاہتی ہے۔ ان کے علاوہ مشتبہ سبھی افراد کا نارکو ٹیسٹ کرانے کے لئے عدالت میں سی بی آئی کو عرضی دینی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ نریندر گری کی 20ستمبر کو مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی۔ ان کی لاش باگھمبری کے ایک کمرے میں پنکھے کے سہارے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ مہنت گری نے اپنے 11صفحات کے سوسائڈ نوت میں انہیں تینوں لوگوں کو موت کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ یوگی حکومت کی سفارش پر سی بی آئی نے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے کر جانچ شروع کی ہے۔