پنیرسیلوم کی عرضی خارج
پلانی سوامی اے آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری منتخب
چنئی۔مارچ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے برطرف کوآرڈینیٹر او پنیر سیلوم کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے، مدراس ہائی کورٹ نے منگل کو پارٹی جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے گزشتہ سال جولائی کے جنرل باڈی کی قرارداد کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کو خارج کر دیا۔جسٹس کماریش بابو نے مسٹر پنیرسیلوم، ایم ایل اے آر ویتھیلنگم اور دیگر کی طرف سے دائر تمام درخواستوں کو خارج کر دیا۔ عدالت نے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے انتخاب پر عبوری حکم امتناعی دینے سے بھی انکار کر دیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے چند منٹ بعد، اے آئی اے ڈی ایم کے نے مسٹر ای کے پلانی سوامی کو بلا مقابلہ پارٹی کا جنرل سکریٹری منتخب کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے انتخابی افسران پولاچی وی جے رامن اور ناتھم آر۔ وشواناتھن نے انہیں انتخاب کا سرٹیفکیٹ سونپا۔اس دوران اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی ہیڈکوارٹر پر جمع ہوتی رہی۔ عدالتی حکم اور مسٹر پلانی سوامی کے انتخاب کے اعلان کے بعد کارکنوں نے پٹاخے پھوڑے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔بعد ازاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر پلانی سوامی نے اپنے انتخاب کے لیے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور حامیوں کے ساتھ مرینا بیچ پر جے للیتا میموریل کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔دوسری طرف مسٹر پنیرسیلوم نے آج عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ عدالت کا دو رکنی بنچ بدھ کو اس کی سماعت کرے گا۔