ممتا نے مہاراشٹر کے لوگوں کو گڑی پڈوا کی مبارکباد دی

کولکتہ، ​​مارچ ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو مہاراشٹر کے لوگوں کو گڑی پڑوا کے مبارک موقع پر مبارکباد دی۔محترمہ بنرجی نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پیج پر لکھاکہ ’’میرے مہاراشٹر کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو گڑی پڑوا کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد‘‘۔مہاراشٹر میں گڑی پڑوا کو مراٹھی نئے سال کے طور پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس دن لوگ صبح سویرے اٹھ کر اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں، نہاتے ہیں اور اپنے گھروں کے مرکزی دروازے کو خوبصورت رنگولی سے سجاتے ہیں۔گوڑی پڑوا دو الفاظ کا مجموعہ ہے جس کا مطلب ہے جھنڈا اور پڑوا، پڑوا سنسکرت کے لفظ پرتیپدا سے آیا ہے جس سے مراد قمری پندرہویں دن کا پہلا دن ہے۔

 

Related Articles