دلت، بی سی اور اقلیتیں بی آرکی حکمرانی سے تنگ:اٹھاولے

حیدرآباد،فروری۔مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ تلنگانہ میں دلت، بی سی اور اقلیتی طبقات کے افرادبی آرایس کی حکمرانی سے تنگ ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں رویندر بھارتی میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے بھارت راشٹراسمیتی(بی آرایس)کیاگیا ہے جس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ چوتھامحاذاگربنتا ہے تو مخالف جماعتوں کے ووٹ کٹنے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔ اس موقع پر بی سی لیڈر آر کرشنیا سے ملاقات کی۔

Related Articles