ترقیاتی پروجکٹوں کا کام جلد ہو پورا:چیف سکریٹری
لکھنؤ:ستمبر۔ اترپردیش حکومت نے اسمارٹ سٹی پروجکٹ،کاشی وشوناتھ مندر کاریڈور اور وارانسی متھرا و اجودھیا میں محکمہ سیاحت کے پروجکٹوں کے کاموں میں تیزی لا کر وقت متعینہ کے اندر تعمیراتی کام کی تکمیل کا حکم دیا ہے۔ریاست کے چیف سکریٹری راجندر کمار کی صدارت میں بدھ کو یہاں منعقد پروجکٹ مانیٹرنگ گروپ کی میٹنگ میں سنٹرل سیکٹر اینڈ اسٹیٹ سیکٹر کے تحت چلنے والی ومنظور شدہ اسکیمات کی فروغ کی پیش رفت کا باریکی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر تیواری نے کہا کہ اسمارت سٹی اسکیم کے تحت جن شہروں کی پیش رفت کم ہے متعلقہ کمشنر ہفتہ وار اور شہر کمشنر یومیہ جائزہ لے کر کاموں میں تیزی لائیں۔تعمیراتی کاموں میں مزید رفتار لانے کے لئے ضرورت کے بقدر رفتار اور افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے ۔کاشی وشو ناتھ مندر کاریڈور کی پیش رفت رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لاکر بقیہ کام کو 15نومبر تک ہر حال میں پور کر نے کی ممکن کوشش کی جائے۔جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کاریڈور کا کام بہت تیزی سے چل رہا ہے۔67فیصدی سے زیادہ کام پورا ہوچکا ہے۔ اس سے قبل پرزنٹیشن کے ذریعہ سے پروجکٹ پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔