مہاراشٹر حکومت اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرائے: اجیت پوار
ناگپور، دسمبر۔مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر اجیت پوار نے بدھ کے روز ناگپور میڈیکل کالج میں وینٹی لیٹرز اور ادویات کی مناسب دستیابی کے ساتھ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی بھرتی کا مطالبہ کیا۔ مسٹر پوار نے کہا کہ اس میڈیکل کالج میں وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک 17 سالہ لڑکی کی اس کے والدین کے سامنے موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے اور حکومت کے لیے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں وافر وینٹی لیٹر دستیاب کرائے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ اس کے علاوہ ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں اور عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ مسٹر پوار نے کہا کہ نیا اسپتال یا میڈیکل کالج شروع کرتے وقت پچھلے اسپتال کے عملے کو بے گھر نہیں کیا جانا چاہیے۔واضح ر ہے کہ ناگپور میڈیکل کالج اسپتال اور اندرا گاندھی گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں ایک سال میں 10 لاکھ سے زیادہ مریض آتے ہیں۔ اس لیے ان ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مسٹر پوار نے ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن نے اس معاملے کو دیکھنے اور وینٹی لیٹرز کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔